پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:28

پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے‘ دنیا کے بیشتر ممالک میں پی آئی اے کی پروازیں چلا کرتی تھیں جو اب بند ہیں‘ انہیں بحال کریں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسلم بھوتانی کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ ایک زمانہ میں پاکستان سے ہمارے جہاز ہر بڑے شہر جاتے تھے۔

(جاری ہے)

نیو یارک‘ ہوسٹن‘ شکاگو‘ لاس اینجلس‘ گلاسکو‘ بریڈ فورڈ‘ ماسکو‘ ترکمانستان‘ ایمسٹرڈیم ‘ قاہرہ‘ افریقہ میں پروازیں جاتی تھیں اب صرف کینیڈا میں پرواز جارہی ہے۔ ہم روس سے معاہدے کریں گے۔ اس طرح ملک میں چھوٹے شہروں میں پروازیں نہیں جارہی ہیں۔ ناز بلوچ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں جو نہیں کر سکیں وہ ہم کریں گے۔ ایئرفورس کے حاضر سروس آفیسر کو انچارج بنایا گیا ہے‘ ہم کرکے دکھائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں