بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا گیا

پاکستانی دفتر خارجہ کی تصدیق ‘ تین سال قبل ملٹری کورٹ سے سزا دی گئی تھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 دسمبر 2018 15:48

بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 دسمبر۔2018ء) بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہا کردیا گیا، دفترِ خارجہ نے رہائی کی تصدیق کردی ہے . تفصیلات کے مطابق تین سال قبل ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے بھارتی جاسوس کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے، مجرم کو ریاست مخالفت سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا تھا. دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واپس بھارت بجھوایا جائے گا‘ اس نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے.

مجرم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا‘ وہ سات فیس بک اکاﺅنٹس اور تیس سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کرتا رہا تھا.

(جاری ہے)

حامد نہال انصاری کی عمر 31 سال ہے اور مجرم نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ ممبئی مینجمنٹ کالج میں استاد بھی رہا ہے. مجرم کو کوہاٹ میں ملٹری عدالت سے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد اسے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا.

ملزم کو سزا جعلسازی اور ریاست کے خلاف اقدامات کرنے کے جرم میں سنائی گئی تھی.دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واپس بھارت بجھوایا جائے گا‘ اس نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے. مجرم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا‘ وہ سات فیس بک اکاﺅنٹس اور تیس سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کرتا رہا تھا.

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا گیا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی جاسوس ریاست مخالف سرگرمیوں اور دستاویزات میں جعل سازی میں ملوث تھا.

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسے رہا کیا گیا اور نہال انصاری کو واپس بھارت بھجوایا جائے گا. خیال رہے کہ 13 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ کے بینچ نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ 15 دسمبر کو اپنی 3 سالہ سزا پوری کرنے والے بھارتی شہری کی ملک بدری کے لیے ایک ماہ میں انتظامات کرے. ہائیکورٹ بینچ نے کہا تھا کہ حکومتی ادارے نہال انصاری کی سزا مکمل ہونے سے پہلے تمام انتظامات مکمل کرے کیونکہ سزا کے بعد انہیں حراست میں رکھنا ملک کا امیج خراب کرے گا. یاد رہے کہ نہال انصاری 2012 میں کوہاٹ سے لاپتہ ہوگئے تھے. نہال انصاری کو 15 دسمبر 2015 فوجی عدالت نے ریاست مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزام میں نہال انصاری کو 3 سال کی سزا سنائی تھی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں