ضمنی انتخاب، پی ایس 94 پر پولنگ 24جنوری کو ہوگی

پیر 17 دسمبر 2018 16:29

ضمنی انتخاب، پی ایس 94 پر پولنگ 24جنوری کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری 2019کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔متعلقہ حلقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز احمد کلہوڑو کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ،ْ حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری 2019 کو ہوگی۔انتخابات میں اب تک 28 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جاچکی ،ْ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدرواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں