الحمد اللہ ،ْکرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، نواز شریف

مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر ساری کارروائی ہورہی ہے، اللہ دیکھ رہا ہے، کوئی آج تک کرپشن یا کک بیک کی انگلی نہیں اٹھاسکتا ،ْ ہر میدان میں دنیا ہماری کارکردگی دیکھ چکی ہے ،ْ میری خدمت کا یہ صلہ ہی میڈیا نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ کیس کے حقائق عوام تک پہنچائے ،ْ قوم کی مائیوں اور بیٹیوں نے ہمارے لئے دعائیں کیں ،ْ سول سوسائٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ہم سے اظہار ہمدردی کرتے رہے ،ْ شکر گزار ہوں ،ْ سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 19 دسمبر 2018 16:30

الحمد اللہ ،ْکرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے الحمد اللہ کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری ،ْ مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر ساری کارروائی ہورہی ہے، اللہ دیکھ رہا ہے، کوئی آج تک کرپشن یا کک بیک کی انگلی نہیں اٹھاسکتا ،ْ ہر میدان میں دنیا ہماری کارکردگی دیکھ چکی ہے ،ْ میری خدمت کا یہ صلہ ہی میڈیا نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ کیس کے حقائق عوام تک پہنچائے ،ْ قوم کی مائیوں اور بیٹیوں نے ہمارے لئے دعائیں کیں ،ْ سول سوسائٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ہم سے اظہار ہمدردی کرتے رہے ،ْ شکر گزار ہوں۔

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر موجود کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میڈیا نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ کیس کے حقائق عوام تک پہنچائے۔انہوں نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قوم کی ماؤں اور بیٹیوں نے ہمارے لیے دعائیں کی ہیں۔سول سوسائٹی اور اتحادی جماعتوں کے بھی رہنماؤں کا شکرگزار ہوں جو یہاں آئے اور ہم سے اظہار ہمدردی کرتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ اس کیس میں 88 پیشیاں بھگتی ہیں اور اس سے قبل کیس میں مریم اور میں نے 77 پیشیاں بھگتیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے 35 سال گزر گئے جس میں 2 مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور 3 مرتبہ وزیر اعظم رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے کہ میں نے اپنا فرض نبھایا ہے، جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے امحمد اللہ کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کبھی کوئی کک بیک لیا نہ کوئی کمیشن مانگا اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،ْملک کی خدمت اور عوام کی خدمت سچے جذے کے ساتھ کی۔سابق وزیراعظم نے کمرہ عدالت میں اپنے دورِ اقتدار کے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا، معیشت کا پہیہ دوبارہ چلایا، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی دنیا تعریف کرتی تھی، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ، ہر میدان میں دنیا ہماری کارکردگی دیکھ چکی ہے۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر ساری کارروائی ہورہی ہے، اللہ دیکھ رہا ہے، کوئی آج تک کرپشن یا کک بیک کی انگلی نہیں اٹھاسکتا، تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے اس پر دکھ ہے، میری خدمت کا یہ صلہ ہی ۔آخر میں سابق وزیراعظم نے یہ شعر بھی پڑھا’’جو ہم پر گزری سو گزری مگر شب ہجراں ،ْہمارے اشک تیری عاقبت سنوار چلے‘‘

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں