کبھی سوچا بھی نہیں تھا جو وطن کے ذرے ذرے سے پیار کرتا ہے ، اپنی ساری زندگی ملک کی خدمت کیلئے وقف کردی اس کے ساتھ ایسا سلوک ہوگیا ، نواز شریف

میں اس ملک کا تین بار وزیراعظم رہا ، دو بار وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر رہا ہمیشہ قوم کی خدمت کی ،150پیشیاں بھگت چکا جو تکلیف دہ امر ہے ، روسٹرم پر دستاویزات پر دستخط کے دوران معزز جج سے مخاطب ہوتے ہوئے گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 21:18

کبھی سوچا بھی نہیں تھا جو وطن کے ذرے ذرے سے پیار کرتا ہے ، اپنی ساری زندگی ملک کی خدمت کیلئے وقف کردی اس کے ساتھ ایسا سلوک ہوگیا ، نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) فلیگ شپ ریفرنس میں سماعت کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف دستاویزات پر دستخط کرنے روسٹرم پر چلے گئے،دستخط کرنے کے بعد انہوں نے معزز جج سے کہا کہ جناب والا میں اس ملک کا تین بار وزیراعظم، دوبار وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر رہا۔

(جاری ہے)

ملک وقوم کی خدمت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا،کم وبیش150 پیشیاں بھگت چکا ہوں،انتہائی تکلیف دہ امر تھا اور میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ جو وطن کے ذرے ذرے سے پیار کرتا ہے اور جس نے اپنی ساری زندگی ملک کی خدمت کے لئے وقف کردی اس کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہی مسلم لیگ(ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ،دہشتگردی جیسے ناسور اور ملکی معیشت کو بہتر کیا ،اس کا صلہ یہ دیا جارہا ہے۔

معزز جج صاحب مجھے پوری امید ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی اور اللہ تعالیٰ کی عدالت میں کوئی جے آئی ٹی نہیں بنے گی،وہ عدالت سب سے بڑی ہے،اس پر بھروسہ ہے کہ سرخرو ہوکر نکلوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں