شہباز شریف سے خورشیدشاہ کی ملاقات،

اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 جنوری 2019 13:46

شہباز شریف سے خورشیدشاہ کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی سمیت ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں