پیپلز پارٹی نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

جمعرات 17 جنوری 2019 17:01

پیپلز پارٹی نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس کل جمعہ کوکراچی میںطلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا اجلاس جمعہ کو چار بجے بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے اسلام آباد میں موجود پارٹی رہنماوں کو کراچی طلب کرلیا۔اجلاس میں پارلیمان کے اندر اور باہر پارٹی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے معاملہ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں