ملک بھر میں جاری 5 روزہ پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 90لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر
جمعرات 24 جنوری 2019 17:06
(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے سیمپل لئے گئے جن کے ٹیسٹ پولیو وائرس کیلئے پازیٹو نکلے ہیں۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو تدارک بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر سے پولیو وائرس کے پھیلائو کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے کم پھیلائو کے سیزن کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی کوششوں کو سراہا اورتوقع ظاہر کی کہ نئے سال کی پہلی مہم کے موقع پر وہ اس لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات کے عزم کے ساتھ اپنی بھرپور کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کی نگرانی میں پاکستان پولیو کے خاتمہ کے پروگرام کی پوری ٹیم ملک گیر سطح پر اعلی معیار کی مہم کے ذریعے اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے تیاریوں اور ویکسینیشن مہم کی مقامی ٹیموں کی معاونت کیلئے 50 سے زائد ماہرین تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے عالمی پروگرام (جی پی ای آئی) کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (ٹی اے جی) نے حالیہ تکنیکی جائزہ کے دوران پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے اور مزید بہتری کیلئے سفارشات دی ہیں اور کہا ہے کہ یہ سفارشات پروگرام کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ان سفارشات میں پولیو وائرس کی تصدیق والے علاقوں میں ہر اس بچے تک پہنچنا جس تک پولیو ویکسین نہیں پہنچ سکی ہے اور پولیو ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں۔ نیشنل سنٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہا کہ ہم پولیو وائرس کو شکست دینے کیلئے تمام خلاء مسلسل پر کر رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچائو کیلئے پرعزم ہیں اور وہ بار بار کی پولیو سے بچائو کی مہم کے دوران ہر مرتبہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں تعاون کر رہے ہیں۔ یہ پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور بچوں میں پولیو وائرس کے حملے سے لڑنے کیلئے بھرپور مدافعت پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت