اپوزیشن کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدمات میں جیل میں یا ضمانتوں پر ہیں ، عشائیہ پر کیا بلائیں ، چوہدری فواد حسین

سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے ،آگے جا کے کوئی نئی لیڈرشپ ابھرے تو ابھرے، وزیر اطلاعات کا ٹوئٹ

ہفتہ 16 فروری 2019 17:35

اپوزیشن کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدمات میں جیل میں یا ضمانتوں پر ہیں ، عشائیہ پر کیا بلائیں ، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدمات میں جیل میں یا ضمانتوں پر ہیں ، عشائیہ پر کیا بلائیں ۔ اپنے ٹوئٹ میں چوہدری فواد نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے پر کیا بلائیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد نے کہاکہ اپوزیشن کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل میں ہیں یا ضمانتوں پر ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ اور کچھ مقدموں میں شامل تفتیش ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ جو کچھ باقی بچ جاتے ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں انہیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔ چوہدری فواد نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے ،آگے جا کے کوئی نئی لیڈرشپ ابھرے تو ابھرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں