زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16.3 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے،مرکزی بینک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 18:39

زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 فروری 2019ء) :پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہو گئی۔مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16.3 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ذرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی تھی جس کے باعث ڈالر کی قمیتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں میں بھی توازن نہیں آرہا تھا۔تاہم اسی باعث پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دوست ممالک کی جانب سے مالی امدادی پیکج ملنے کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔تاہم زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10,1 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16.3 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کردہ رقم کی وجہ سے ہوئی۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کمرشل بینکوں کے ذرمبادلہ ذخائر 6.2 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 6.75 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔مجموعی طور پر 10.1 کروڑ ڈالرز کی کمی کے ساتھ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 79 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں