چنگ چی رکشہ عدالتی فیصلے پر توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا حکومت کو رکشوں کی انسپکشن تیز کرنے کا حکم

عدالت عظمیٰ کی چاروں صوبوں کی جانب سے جمع کروائی گی رپورٹس درخواست گزاروں کو فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 20 مارچ 2019 16:29

چنگ چی رکشہ عدالتی فیصلے پر توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا حکومت کو رکشوں کی انسپکشن تیز کرنے کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ عدالتی فیصلے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران حکومت کو رکشوں کی انسپکشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے ۔ بدھ کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق رپورٹ جمع کروا چکے ہیں، 208 رکشوں کو رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔

صدر رکشہ یونین نے کہاکہ ہمیں روٹ پرمٹس نہیں دیے جا رہے، اجازت نامے دیئے جا رہے ہیں نہ ہی رکشہ چلانے دے رہے ہیں۔درخواست گزار نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس رکشے کی انسپکشن کیلئے تکنیکی ماہر ہی نہیں، عدالت سندھ حکومت سے انسپکشن کی رپورٹ طلب کرے۔درخواست گزار نے کہاکہ تمام اجازت نامے ایک ہی نام پر دئیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ موٹر سائیکل رکشوں کی تو اجازت دی ہی نہیں جا سکتی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت نے اب تک کتنے رکشوں کا معائنہ کیا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ عدالتی حکم پر عمل نہ ہو تو حکم دینے کا کیا فائدہ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ لگتا ہے سندھ حکومت کے پاس صلاحیت ہی نہیں انسپکشن کی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ ویسے تو پنجاب کا حال بھی ایسا ہی ہو گا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہاکہ محتاط اندازے کے مطابق دو لاکھ سے سے زائد رکشے ہیں۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہاکہ صرف 285 رکشوں نے رابطہ کیا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہاکہ میرٹ پر پورا نہ اترنے والے رکشوں کے خلاف پولیس کاروائی کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہاکہ پولیس نے 2500 کے قریب رکشے پکڑے ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کی جانب سے جمع کروائی گی رپورٹس درخواست گزاروں کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں