ٴ پا ک ملائشیاء گول میز کانفرنس کل ہوگی ،دونوں ممالک کے وزرا ء اعظم دس ، دس منٹ خطاب کریں گے

15 منٹ سوال و جواب کے لئے بھی مختص ، کانفرنس میں ملائیشیا کی کار کمپنی کا علامتی سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا ۔

جمعرات 21 مارچ 2019 23:45

ٴ پا ک ملائشیاء گول میز کانفرنس کل ہوگی ،دونوں ممالک کے وزرا ء اعظم دس ، دس منٹ خطاب کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گول میز کانفرنس کل (جمعہ کو) اسلام آباد میں ہو گی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم دس ، دس منٹ خطاب کریں گے، 15 منٹ سوال و جواب کے لئے بھی مختص کئے گئے ہیں جبکہ کانفرنس میں ملائیشیا کی کار کمپنی کا علامتی سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اورملائیشیا کے درمیان گول میز کانفرنس آج اسلام آباد میںہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا نفرنس میںشرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان شام 4 بج کر 40 منٹ پر 10 منٹ کا خطاب کریں گے جس کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد بھی شام 4 بج کر 50 منٹ پر 10 منٹ کا خطاب کریں گے جبکہ وزرائے اعظم کے سیشن میں 15 منٹ سوال وجواب کے لئے بھی مختص کئے گئے ہیں دونوں ممالک کے حکام و بزنس مین بھی کانفرنس میںشریک ہوں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے جبکہ کانفرنس میں ملائیشیا کی کار کمپنی کا علامتی سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں