د* نیوزی لینڈ میں عوام پولیس سے زیادہ آتشیں اسلحہ سے لیس ہونے کا انکشاف

لله* 16 سال کی عمر میں لڑکا یا لڑکی اسلحہ لائسنس رکھنے کا اہل قرار، رجسٹرڈ کرانے کی کوئی پابندی نہیں،رپورٹ

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ت*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں عوام پولیس سے زیادہ آتشیں اسلحہ سے لیس ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 16 سال کی عمر میں لڑکا یا لڑکی اسلحہ لائسنس رکھنے کا اہل قرار مگر اسے رجسٹرڈ کروانے کا پابند نہیں ۔ اسلحہ پالیسی پر نظرثانی کے لئے نیوزلینڈ پارلیمنٹ سرجوڑ کر بیٹھ گئی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 1990 میں ایک ڈیوڈ گرے نامی شخص نے ذاتی عناد پر 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اس کے بعد کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا ۔

2017 میں 35 افراد قتل ہوئے جو کہ وہاں کے امن و امان کی بہتری کا ثبوت تھا ۔ مگر قوم پرست تنظیمیں اسلحہ کا انبار اکٹھا کر رہی تھیں اور اب انہوں نے 50 سے زائد افراد کو شہید کر دیا ۔ نیوزن لینڈ کے حکمران یہ سمجھتے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ ملک میں نو عمر میں اسلحہ لائسنس کا اجراء انتہائی خطرناک ہے اور جو اسلحہ لائسنس حاصل کرتا ہے وہ رجسٹریشن کا پابند نہین جس سے اس بات کا معلوم نہیں کہ ایک لائسنس پر کتنے آتشیں ہتھیار رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تمام تر اسلحہ کو رجسٹرڈ کروانا ضروری کیا جائے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ملک میں عوام کے پاس کتنا اسلحہ موجود ہے دوسری جانب پولیس کو بھی جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں