ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا کل سے آغاز ہو گا

وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے احساس اور کفالت نامی غربت مٹاؤ کے لئے ابتدائی مرحلے میں 120 ارب مختص ۹پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ذکوة و عشرہ بیت المال اور بی آئی ایس پی ایک ادارے میں ضم کرنے کا فیصلہ

منگل 26 مارچ 2019 23:59

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا کل سے آغاز ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب عوام کے بڑی خوشخبری، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا کل (بدھ) سے آغاز ہو گا احساس اور کفالت نامی غربت مٹاؤ کے لئے ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے مختص جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ذکوة و عشرہ بیت المال اور بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو ایک ادارے میں ضم کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کلے مطابق ریاست اپنے غریب شہریوں کے سروں پر دست شفقت رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے وزیراعظم عمران کان کی جانب سے غریب عوام کے لئے بڑی خوشخبری ملکی تاریخ کا سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثٓنیہ نشترسے ملاقات میںغربت مٹاؤ پروگرام’’احساس اور کفالت‘‘ کی منظوری اور ابتدائی مرحلے کے لئے 120 ارب روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کر دی ہے غربت مٹاؤ پروگرام کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں وزیراعظم عمران خان آج باقاعدہ افتتاح کریں گے پروگرام کے ذریعے بیواؤں ، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی جبکہ خواجہ سراؤں اورمعزور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیئے جائیں گے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھا رہیہیں عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے غربت میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جبکہ چین کے تجربات سے بھی استفادے کی کوشش کریں گے۔

حکومت نے غربت مٹاؤ پروگرام ’’احساس اور کفالت‘‘ کو کامیاب بنانے کے لئے ذکوة وعشر ، بیت المال اور بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو ایک ہی ادارے میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔؂

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں