چیئرمین نیب سے بلوچستان کے وکلا ء کے وفد کی ملاقات،

نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال بد عنوانی کے خاتمے ،بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے ، اعتراف غیر ملکی ادارے کررہے ہیں، جسٹس(ر) جاوید اقبال

منگل 23 اپریل 2019 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا ء کے ایک وفد جس میں حاجی عطا ء اللہ لانگو ،وائس چئیرمین بلوچستان بار کونسل ،را ہب خان بلیدی ، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ،منیر احمد خان کاکڑ ،ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور محمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ نے نیب ہیڈ کوارٹر ز میں ملاقات کی اورقومی احتساب بیورو کے چئیرمین جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے علاوہ وکلاء کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا، چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، بلوچستان کے وکلا ء کے وفدجس میں حاجی عطا ء اللہ لانگو ،وائس چئیرمین بلوچستان بار کونسل ،را ہب خان بلیدی ،چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ،منیر احمد خان کاکڑ ،ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور محمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ شامل تھے نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب جو کاوشیں کر رہا ہے اس میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،نیب نے گزشتہ 16ماہ کے اندرجو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے جس کا اعتراف معتبر ملکی اور غیر ملکی اداروں نے اپنی رپورٹس میں واضح طور پر کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں