سری لنکا میں بعض پاکستانیوں کی حراست کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے ریمارکس بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی میڈیا نے پاکستانیوں کی حراست کو سری لنکا کے حالیہ واقعات سے جوڑنے کی کوشش کی ہے،ترجمان

بدھ 24 اپریل 2019 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے سری لنکا میںبعض پاکستانیوں کی حراست کے حوالے سے ریمارکس کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانیوں کی حراست کو سری لنکا کے حالیہ واقعات سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کوششیں پاکستان کو بدنام کرنے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی بھارتی زہنیت کی عکاس ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سری لنکن حکام کے مطابق 7پاکستان کو زائدالمیعاد ویزے کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔یہ ایک قونصلر معاملہ ہے جسے بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سری لنکن قیادت نے بھی قیاس آرائیوں اور غیر تصدیق شدہ رپورٹس سے اجتناب کا کہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں