پاک ایران بارڈرکمیشن کااجلاس اگلے ماہ اسلام آبادمیں ہوگا. ترجمان

وزیراعظم کابیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، دورہ ایران غیرریاستی عناصرکی بات کی تھی. ڈاکٹر فیصل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 اپریل 2019 13:27

پاک ایران بارڈرکمیشن کااجلاس اگلے ماہ اسلام آبادمیں ہوگا. ترجمان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اپریل۔2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈرکمیشن کااجلاس اگلے ماہ اسلام آبادمیں ہوگا، جوائنٹ اقتصادی کمیشن سمیت دیگرکمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے. ترجمان دفترخارجہ نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرے بیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے ، قابض بھارتی فوج نے2نہتے کشمیریوں کوشہیدکیا، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس معطل ہے، یاسین ملک کو حراست میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم وستم روکاجائے. ترجمان دفترخارجہ نے کہا سری لنکامیں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم نے ایران کا2روزہ کامیاب دورہ کیا، دورہ ایران کامقصدہمسایوں سے اچھے تعلقات کی پالیسی ہے، دور ے میں تجارت،زائرین سے متعلق بات چیت کی گئی، دونوں سربراہان نے مقبوضہ کشمیرکے مسئلے کے حل کی بات کی.

ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا وزیراعظم کابیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، وزیراعظم نے غیرریاستی عناصرکی بات کی تھی، کلبھوشن بھی ایران سے ملحقہ پاکستانی سرزمین سے گرفتارہوا. انہوں نے کہا ہے وزیراعظم کے دورہ ایران میں سرحدی سلامتی پرگفتگوہوئی، زائرین کے امور،تجارت وتعلقات کے فروغ پراتفاق ہوا، سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہوگی دیں گے. ترجمان دفترخارجہ نے کہا ڈاکٹرعافیہ پرمیرے بیان کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوواپس لانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، عافیہ صدیقی کی واپسی کوواشنگٹن کےساتھ اٹھایاجارہا ہے، ہرگزیہ بیان نہیں دیاکہ عافیہ پاکستان واپس آنانہیں چاہتی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں