سرکاری حج سکیم کے تحت ہونے والی دوسری قرعہ اندازی ملتوی

نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا،وزارت، مذہبی امور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 12:18

سرکاری حج سکیم کے تحت ہونے والی دوسری قرعہ اندازی ملتوی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت ہونے والی دوسری قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 20مئی پیر کے روز ہونے والی دوسری قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی ملتوی ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ یاد رہے کہ حج سکیم 2019 کے لیے ہونے والی پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزاروں کے لیے حکومت نے نئے موصول شدہ کوٹے کے تحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کریا تھا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور نے پہلے حج درخواستوں کی دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی کی دوپہر 3 بجے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس قرعہ اندازی میں میں تقریباً 10 ہزار عازمین حجاج کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے اور جن درخواست گزاروں نے پیسے اکاؤنٹ سے واپس نکلوا لیے ہیں ان کو بھی اس قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ منتخب عازمین حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کروانے کے لیے 4 دن کا وقت دیا جائے گا اور اس نئی قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی عازمین حجاج کے لیے اضافی کوٹے کا معاملہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے اٹھایا تھا جس پر سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 16 ہزار افراد کے اضافی کوٹے کا اعلان کیا تھا۔اس کوٹے کے اضافے کے بعد پاکستان کے مجموعی عازمین حجاج کا کل کوٹہ 2 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس نئے کوٹے کے اضافے کے بعدوزارت مذہبی امور نے ناکام رہ جانے والے درخواست گزاروں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں