حکومت نے عید الفظر کی تاریخ کا باقائدہ اعلان کر دیا

پاکستان میں عید الفطر 5جون کو ہو گی، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 22:13

حکومت نے عید الفظر کی تاریخ کا باقائدہ اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تاریخ کا باقائد اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال عید الفطر 5 جون کو بدھ کے روز ہو گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں ہر سال 29ویں روزے کو رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا تھا جس میں پہلے روزے اور عید کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن اب چند روز پہلے فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی ایک سائنسی کیلنڈر لے کر آرہی ہے جس کی مدد سے 5 سال پہلے ہی جانا جا سکے گا کہ کس سال کس روز عید ہو گی۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسی کیلنڈر سے کسی بھی سال کے پہلے روزے اور عید کی تاریخ کا 5 سال پہلے ہی معلوم ہو جائے گا۔ فواد چوہدری نے چند روز پہلے اعلان کیا تھا کہ اب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر بنا رہی ہے، اس سلسلے میں 15رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی اور اب اس حوالے سے موبائل ایپ اور ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے لوگ کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے سے کس سال عید کس تاریخ کو ہو گی۔

یاد رہے کہ ہر سال رمضان اور عید سے پہلے ملک بھر میں افواہیں گردش کرنے لگتی تھیں اور اکثر ملک میں 2 الگ دنوں میں عید منائی جاتی تھی خاص طور پربنوں میں مولانا پوپلزئی ایک روز پہلے ہی عید کا اعلان کر دیا کرتے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی ملک میں اور ایک ہی علاقے میں دو الگ الگ دنوں میں عید منائی جاتی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں