امریکہ ہواوے سے کس وجہ سے خوفزدہ ہے، چینی سفیر نے وڈیو شئیر کے کر بتا دیا

ہواوے نے ایپل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ، ہواوے کی ٹیکنالوجی کتنی بہتر ہے وڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 21:14

امریکہ ہواوے سے کس وجہ سے خوفزدہ ہے، چینی سفیر نے وڈیو شئیر کے کر بتا دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2019) پاکستان میں چینی وزیر لی جیان زہاؤ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں ہواوے فون کے کیمرے کی صلاحیت دکھائی گئی ہے اور لی جیان زہاؤ نے کہاہے کہ اس وجہ سے امریکہ ہواوے سے ڈر رہا ہے۔
 اس سے پہلے انہوں نے ایک ٹویٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کٹے ہوئے سیب کی تصویر دکھائی جس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح ہواوے نے ایپل کو کاٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایک کمپنی سے اتنا غصہ کرتا ہے کہ اس پر پابندی کے لیے ہنگامی حالات تک نافظ کر دیے گئے۔ 
  یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے چین پر لگائی جانے والی پابندیوں کے بعد گوگل نے ہواوے فونز پر گوگل سروسز بند کر دی ہیں اور امریکیحکومت نے ہنگامی طور پر ملک میں موجود تمام آلات میں موجود ہواوے کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابپاکستان میں چین کے سفیر لی جیان زہاؤ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس مین ایپل اور ہواوے فونز کا موازنہ کیا گیا ہے، وڈیو مین دیکھا جا سکتا ہے کہ ہواوے کا فون ایپل سے بہت زیادہ بہتر صلاحیت کا حامل ہے۔ لی جیان زہاؤ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے پر ہنگامی حالات میں پابندی لگا کر مفت میں ہواوے کی تشہیر کی ہے اور اب ’ہواوے‘ بہت جلد’ ایپل‘ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

یاد رہے کہ معروف موبائل کمپنی ہواوے کی اینڈرائیڈ سسٹم اور گوگل تک رسائی معطل کر دی گئی جس کے بعد ہواوے کمپنی کی جانب سے پہلے بیان میں کہا گیا کہ ہواوے نے دنیا بھر میں اینڈرائیڈ سسٹم کی ترقی اور ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اینڈرائیڈ کے اہم شراکت دار ہونے کی حیثیت سے ہم نے ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ان کے اوپن سورس پلیٹ فارم کے ساتھ کام کیا جس سے صارفین اور انڈسٹری دونوں کو ہی فائدہ ہوا۔

اس کے بعد ہواوے نے اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ چینی کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو کر اپنے کروڑوں صارفین کیلئے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہواوے کمپنی نے ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم پہلے سے ہی تیار کر رکھا تھا۔ ہانگ مینگ نامی آپریٹنگ سسٹم 2012 سے تیار کیا جا رہا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں