عید کے بعد مائنس عمران خان تحریک کی خبریں

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مئی 2019 16:48

عید کے بعد مائنس عمران خان تحریک کی خبریں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ سے سوال کیا گیا کہ کیا عید کے بعد مائنس عمران خان کی تحریک چلائی جائے گی کیونکہ خبریں تو ایسی ہی موصول ہو رہی ہیں۔ جس پر سہیل وڑائچ نے کہا کہ عید کے بعد کسی قسم کی کوئی تحریک چلنے کا امکان نہیں ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ تحریک چلانے کا ایک موسم ہوتا ہے۔

ابھی تحریک کا کوئی چانس نہیں ہے۔ پہلے سیاسی لیڈر قربانیاں دیں اس کے بعد عوام باہر نکلتی ہے۔ عوام عموماً اس وقت باہر نکلتی ہے جب اس کی روٹی بند ہو جاتی ہے۔ بظاہر حکومت اس طرف جا رہی ہے۔ اگر مزید ٹیکسز لگا دئے گئے تو لیڈرز تو دور عوام خود باہر سڑکوں پر نکل آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف تاحال یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ ان کا بیانیہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر وہ اس بیانیے کی طرف ہیں جہاں سے انہیں ریلیف ملتا ہے تو اُس طرف سے ان کو لفٹ نہیں ملی کیونکہ ان کے خلاف مقدمات بن چکے ہیں اور رہی بات نواز شریف کے بیانیے کی تو شہباز شریف تاحال اُس پر بھی نہیں آ سکے نہ ہی اُس پر عمل پیرا ہو سکے۔ شہباز شریف کو چاہئیے کہ وہ ملک واپس آنے کے بعد یہ طے کر لیں کہ ان کا بیانیہ کیا ہے اور وہ کس بیانیے کو لے کر آگے چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ستر سال سے احتساب ہو رہا ہے ابھی بھی ویسا ہی احتساب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون میں جب بجٹ آئے گا اور مزید ٹیکسز لگیں گے تو معاملہ کسی اور طرف چلا جائے گا۔ بد قسمتی سے اس مرتبہ پھر مجھے لگتا ہے کہ جس احتساب کو تحریک انصاف چاہتی ہے کہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، اس نیب چئیرمین کے ساتھ وہ ایسا یرگز نہیں کر سکیں گے نہ ہی وہ کوئی نیا نیب چئیرمین لا سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں