وینا ملک کو سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف مہم چلانا مہنگا پڑ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما کی طرف سے وینا ملک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست درج، وینا ملک کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جون 2019 13:18

وینا ملک کو سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف مہم چلانا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر وینا ملک مشکل میں پڑ گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور کی جانب سے وینا ملک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست درج کروائی گئی ہے۔جب کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

درخواست میں موف اپنایا گیا ہے کہ وینا ملک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازینا زبان استعمال کی جس وجہ سے ن لیگ کے کارکنان میں غم وغضہ پایا جاتا ہے۔ن لیگ کے رہنما نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائیں جائیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔یاد رہے کچھ روز قبل اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر رہی جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دیا۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔

جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو "نانی اماں " کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ "نانی کو عزت دو" بیانیہ ن لیگ
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نانی کا جینا وینا نے حرام کردیا
ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے پول ہی کروا دیا جس میں لوگوں سے سوال کیاکہ کیا میں نانی اماں کا نام ٹھیک دیا؟۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 91 فیصد ووٹ ایسے آئے جنہوں نے 'ہاں' میں جواب دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے ایک تصویر شئیر کی جس میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ اگر وینا ملک اور مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں تو آپ کس کو ووٹ دیں جس میں وینا ملک کی حمایت میں زیادہ ووٹ آئے۔
وینا ملک اور ن لیگ کے درمیان تو لفظی جنگ جاری ہے تاہم وینا ملک کے حمایتی بھی کسی سے کم نہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے گھر میں گھس کر مارا ہے۔

جب کہ ن لیگ کی طرف سے وینا ملک پر تنقید کی گئی تو انہوں نے اس بات کی زرا پرواہ نہ کی۔
وینا ملک نے اپنے حمایت میں ٹویٹس کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ بھی وینا ملک نے مریم نواز کو 'نانی اماں" قرار دیتے ہوئے اور کئی تنقیدی ٹویٹس کیے ہیں جب کہ انہوں نے شریف خاندان کے دیگر اہل خانہ پر بھی تنیقد کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں