درخواست گزار نے ایم کیو ایم پاکستان کیخلاف مزید ثبوت فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے پھر مہلت مانگ لی

آپ متعلقہ اداروں سے دستاویزات لے کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں، آپ کے آگاہ کرنے پر کیس کی سماعت ہو گی، ممبر الیکشن کمیشن

منگل 20 اگست 2019 13:52

درخواست گزار نے ایم کیو ایم پاکستان کیخلاف مزید ثبوت فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے پھر مہلت مانگ لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور جعلی حلف نامہ جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان درخواست گزار نے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مزید ثبوت فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ منگل کو ممبر پنجاب الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مزید ثبوت فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کچھ اداروں سے اہم دستاویزی ثبوت لینے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ نے گزشتہ سماعت پر بھی وقت مانگا تھا،انہوںنے ہدایت کی کہ آپ متعلقہ اداروں سے دستاویزات لے کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔انہوںنے کہاکہ آپ کے آگاہ کرنے پر کیس کی سماعت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور جعلی حلف نامہ سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں