کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں،

دنیا میں کشمیر کاز کی حمایت کا سفر جاری رہے گا، زیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی کا ٹویٹ

جمعرات 22 اگست 2019 13:43

کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی نی کہا ہے کہ اللہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں کو فاشسٹ مودی اور ہندوستان کے تسلط سے آزادی دلائے ہم سب کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں اور ہم سب کشمیریوں کے سفیر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی برادری کا شکریہ کہ وہ کشمیر کی آواز بلند کرنے کے لیے کرمینا شہر میں پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے دنیا میں کشمیر کاز کی حمایت کا سفر جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں