حمزہ علی عباسی کا مہندی اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے انکار

میرے پیارے حاجی دوست اور دولہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پر ہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکے خوشی منائی۔ حمزہ عباسی کی دوست کی ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 13:33

حمزہ علی عباسی کا مہندی اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے انکار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی شادی اس وقت سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کردیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "میرا پیارا حاجی دوست!دولہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پر ہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکے خوشی منائی۔

تصاویر میں حمزہ علی عباسی،بلال لاشاری اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست بھی نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی ہونے والی بیوی نے نیمل خاور کی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

۔واضح رہے حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری اور نیمل کی شادی ہو رہی ہے ہمارا 25 اگست کو چھوٹا سے نکاح ہو گا اور 26 اگست کو ولیمہ کی تقریب رکھی گئی ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی نیمل خاور نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں ان کو 2017 میں فلم ’’ورنہ ‘‘کے لئے ہدایتکار شعیب منصور نے انسٹا گرام پر ان کی تصاویر دیکھ کر دریافت کیا تھا جس کے بعد انھوں نے ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘سے ٹی وی ڈیبیو دیا۔ان کے والد پشتون جبکہ والدہ ایرانی ہیں ،نیمل کی ابتدائی تعلیم و تربیت اسلام آباد میں ہوئی۔ دوسری جانب اداکاروں نے بھی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی زندگی کی نئی شروعات پر انہیں مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں