قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اسیر اراکین کو اجلاس میں بلایا جائے ،

اپوزیشن ارکان کا مطالبہ ، اس حوالے سے جلد رولنگ دوں گا،سپیکراسد قیصر

منگل 17 ستمبر 2019 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اسیر اراکین کو اجلاس میں بلایا جائے جبکہ سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد رولنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق دو ارکان قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے رکن ہیں ان کے بغیر کمیٹی نامکمل ہوگی۔

ان کے آنے کا بندوبست کیا جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا اس حوالے سے سپیکر رولنگ دیں۔ سپیکر نے کہا کہ میں اس حوالے سے رولنگ لکھ رہا ہوں جلد رولنگ دوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں