نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیئر بخاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:26

نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیئر بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف نیب کے طریقہ کار پر انھیں تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف تاحال تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں