کشمیری بچہ کل حق خودارادیت سے محروم ہے،نیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے،فردوس عاشق اعوان

افواج پاکستان کا ہر سپاہی ہماری سرحدوں کا دلیری سے دفاع کر رہا ہے، معاون خصوصی کا تقریب سے خطاب نوجوان لڑکیاں پہلی بار کسی بھی جگہ مظالم کے خلاف مظاہرے کررہی ہیں، یاسین ملک کو تیز روشنی سے اذیت دی جارہی ہے، مشعال ملک

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کشمیری بچہ کل حق خودارادیت سے محروم ہے،نیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے،افواج پاکستان کا ہر سپاہی ہماری سرحدوں کا دلیری سے دفاع کر رہا ہے۔کشمیر یکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیر کاز کیلئے پاکستانی بچوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری بچہ آج حق خودارادیت سے محروم ہے۔انہوںنے کہاکہ آج کشمیر کے بچے بلک رہے، تڑپ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے بچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے پاکستان ہر فورم پر انکی آواز بلند کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کشمیر کے بچوں کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی ہماری سرحدوں کا دلیری سے دفاع کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل بن چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی بین الاقوامی تنظیم اور میڈیا کو وہاں رسائی نہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج پوری قوم مظلوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھایوں کے ساتھ ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے پاس افواج نہیں ہے جو انکی حفاظت کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاکستان حفاظت کے لئے انکی آرمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں شدید قسم کا کرفیو لگا دیا گیا ہے،میرے شوہر کو ڈیڑھ سیل میں رکھا گیاہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ کوئی کہانی نہیں میرے شوہر پر تشدد کیا جا رہا ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو 70 سال سے زائد ہو گئے۔ انہوںنے کہاکہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بچے سکول نہیں جا پارہے۔ انہوںنے کہاکہ سکول بند ہیں اور اساتذہ کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان لڑکیاں پہلی بار کسی بھی جگہ مظالم کے خلاف مظاہرے کررہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کو بھارتی حکومت نے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،یاسین ملک کے بیکرک کو صرف دس منٹ کیلئے کھولا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کو تیز روشنی سے اذیت دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کے سر میں خون کی کلاٹنگ ہوچکی ہے،یاسین ملک دنیا کا بہادر ترین شخص، ہماری محبت کی شادی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں