وزیراعظم سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے نیویارک پہنچے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:14

وزیراعظم سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے نیویارک پہنچے
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو امریکہ جانے کیلئے ذاتی طیارہ آفرکیا جس کے بعد وزیراعظم سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے نیویارک پہنچے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائیٹ سے امریکہ جانے سے روک دیا اور سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو امریکہ جانے کے لئے ذاتی طیارہ آفر کیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے سوال کیاکہ آپ امریکہ کیسے جائیں گی وزیر اعظم نے جواب دیاکہ میں کمرشل فلائیٹ سے امریکہ روانہ ہو رہا ہوں۔ سعودی ولی عہد نے کہاکہ آپ ہمارے مہمان ہیں کمرشل فلائیٹ پر امریکہ نہیں جا سکتے۔وزیراعظم سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے نیویارک پہنچے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں