سی پیک کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:07

سی پیک کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بہت جلد نفاذ ہوجائے گا، پاکستان کی جانب سے معاہدے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان اور چین کے کئی شعبوں خصوصاً زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا جو دونوں ملکوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

سٹون اور معدنیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کے مطابق صوبہ بلوچستان دنیا کا واحد سلیمانی پتھر پیدا کرنے والا خطہ ہے۔ پاکستان میں سونے اور تانبے کو جدید پالش اور بناوٹ میں ڈھالنے کے سازوسامان کا فقدان ہے جس کے سبب یہ چین کو برآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے جیم سٹون اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کے امید افزا مواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں