کرتار پور راہداری سے متعلق سروس فیس سمیت تمام طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،
پاکستان اور بھارت کے مابین راہداری کے مسودے پر باضابطہ معاہدہ (کل) ہوگا، پاکستان افغان امن عمل سے متعلق ماسکو میں چارفر یقی اجلاس میں شرکت کریگا، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت تین دریائوں کا پانی بند نہیں کر سکتا، پاکستان ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کی حمایت کرتا ہے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
بدھ 23 اکتوبر 2019 17:43
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں میڈیا کو معاہدے کی تمام تفصیلات فراہم کی جائینگی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان عمل سے متعلق ماسکو میں منعقدہ چین،روس اور امریکہ پر مشتمل چارفر یقی اجلاس میں شرکت کریگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی کوششوں اور سہولت کاری سے متعلق تمام کاوشوں اور عمل کا حصہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان مصالحتی عمل کیلئے افغانستان میں امن کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ ذمہ داریوں کے تحت اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کی حمایت کرتا ہے۔کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی صورتحال،کمیونیکیشن بلیک آئوٹ اور لاک ڈائون کا سلسلہ 81 ویں دن میں داخل ہو گیا جو بین الاقوامی برادری کے توجہ کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارتخانوں کو آزاد کشمیر میں جورا ٹائون کے دورہ کے موقع پر مقامی لوگوں سے آزادانہ بات چیت اور ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کا موقع دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کے ہمراہ ایل او سی جانے کی دعوت دی گئی تاہم ہمیں انکی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔کشمیر کی حمایت کے حوالے سے ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو ملائشیا جیسے برادر مسلمان دوست پر فخر ہے۔دریاوں کا رخ تبدیل کرنے کی بھارتی دھکمی سے متعلق ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت،جس کا عالمی بنک ضامن ہے،بھارت تین دریاوں کا پانی بند نہیں کر سکتا۔اگر بھارت نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو پاکستان اس معاہدے کے تحت اقدامات کرنیکا حق رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی