اراکین پارلمیان نے اثاثوں میں اربوں روپے کے ہتھیاروں کا ذخیرہ
ہتھیاروں میں جرمن جی-3 بیٹل رائفل اور ایم پی-5 سب مشین گنز اور کلاشنکوف شامل ہیں
میاں محمد ندیم جمعرات 24 اکتوبر 2019 10:29
(جاری ہے)
اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے 2018 میں ظاہر کیے گئے اثاثے کے تفصیلی جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ کی ملکیت میں متعدد ممنوعہ اور غیر ممنوعہ ہتھیار موجود ہیں‘ان ہتھیاروں میں جرمن جی-3 بیٹل رائفل اور ایم پی-5 سب مشین گنز سے لے کر روسی ساختہ اے کے-47 یا مشہور و معروف کلاشنکوف بھی شامل ہیں‘اس کے علاوہ مختلف میعار کی شاٹ گنز سے لے کر آسٹرین گلک اور روسی ساختہ میکاروف پستول بھی ان کے اسلحہ خانے کا حصہ ہیں.
جن 99 اراکین نے اپنے ہتھیاروں کو ظاہر کیا ہے ان میں سے اکثریت نے مبہم تفصیلات فراہم کی ہیں جس میں اکثر نے ہتھیاروں کے نمبر یا ساخت نہیں بتائی تو کی افراد نے اس کی مالیت کا ذکر نہیں کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ہتھیار یا تو انہیں وراثت میں ملے یا تحفے میں ملے ہیں‘وہ افراد جنہوں نے اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ان میں قومی اسمبلی کے 19 اراکین، 10سینیٹرز، سندھ اسمبلی کے 47 اراکین، پنجاب اسمبلی کے 9 اراکین، بلوچستان اسمبلی کے 8 اراکین جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 6 اراکین شامل ہیں، تاہم اس میں قبائلی اضلاع کے اراکین شامل نہیں. سابق صدر آصف علی زرداری جو نواب شاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے اپنی ملکیت میں ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار ظاہر کیے، ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 100 سے زائد ہتھیار موجود ہیں‘جن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی ہیں جن کے ظاہر شدہ اسلحے کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے‘اس ضمن میں خیبرپختونخوا کے ایک قانون ساز نے بتایا کہ جو کچھ منتخب اراکین نے ظاہر کیا وہ سمندر کے مقابلے قطرے کی مانند ہے. انہوں نے کہا کہ میرے پاس درجنوں ہتھیار موجود ہیں لیکن کبھی انہیں اپنے اثاثوں مں ظاہر نہیں کیا کیوں کہ اکثر اراکین سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی کو لاحق خطرات اور سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ہتھیار رکھنا ضروری ہے.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نمائشی میچ، اینکرزالیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنزسے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی ..
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان ..
اڈیالہ جیل میں قیدی کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والی ملزمہ کا ذہنی طبی معائنہ کرانے کا حکم
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا ..
مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی