نوازشریف نے ماضی میں بھی بیرون ملک جانے کے لیے اثاثے بطور ضمانت جمع کرائے تھے

سابق وزیراعظم نے ماڈل ٹاﺅن کاگھر، جائیداد اور اتفاق فاﺅنڈری بطورضمانت دی تھی . سابق ڈائریکٹرپنجاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 نومبر 2019 00:43

نوازشریف نے ماضی میں بھی بیرون ملک جانے کے لیے اثاثے بطور ضمانت جمع کرائے تھے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 نومبر ۔2019ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ماضی میں بھی بیرون ملک جانے کے لیے اثاثے بطور ضمانت جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی نیب کرنل(ر) شہزاد انوربھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نے نوازشریف نے 2000میں باہرجاتے ہوئے اثاثے بطورضمانت رکھوائے تھے، نوازشریف نے ماڈل ٹاﺅن کاگھر، جائیداد اور اتفاق فاﺅنڈری بطورضمانت دی تھی‘شہزاد انوربھٹی کے بقول نوازشریف ہرماہ رقم بھی جمع کرایا کرتے تھے لیکن جب نوازشریف پاکستان واپس آئے توعدالت کے ذریعے جائیداد واپس لے لی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہرماہ جورقم جمع کراتے تھے وہ بھی واپس لے لی تھی‘سابق ڈی جی نے کہا کہ نیب نے نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈلوایاتھا اور اب نیب نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی حمایت نہیں کرسکتی، نیب کاقانون ایک ہی بات کہتاہے کہ پلی بارگین کریں، یہ کرپشن کاکیس ہے جو نیب قانون کے مطابق حل ہوگا. شہزاد انوربھٹی نے کہا کہ عدالت نوازشریف کوایک کیس میں مجرم قراردے چکی ہے اور نوازشریف کاکیس اب قانون کے مطابق ہی چلے گا واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی گئی، نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے.

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب کی شرائط بھی سامنے آگئی ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیس کی مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی بطورگارنٹی جمع کرائیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے بعد ملزم پرکوئی اختیارنہیں چلتا، ماضی میں بھی لوگ بیرون ملک گئے اورواپس نہیں آئے اور نہ ہی آج تک کوئی ادارہ ان کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکا. العزیزیہ کیس میں نوازشریف پرمجموعی ساڑھے6ارب روپے جرمانہ کیا گیا تھا اور اب نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لئے اتنی ہی رقم اداکرناہوگی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں