راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس

قانونی امداد (فوجداری مواد) بل 2019ء کی منظوری دیدی

بدھ 13 نومبر 2019 17:06

راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس بدھ کو یہاں چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت نادرا ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے قانونی امداد (فوجداری مواد) بل 2019ء کی منظوری دیدی۔ قائمہ کمیٹی نے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا اور ارکان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خوشحال شہریوں کو بھی جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ وہ ان کارڈز کے اجراء کیلئے نادرا کی طرف سے کئے جانے والے سروے سے متعلقہ بریفنگ دیں۔ کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کو قومی شناختی کارڈ میں معمولی تبدیلی کیلئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کمیٹی نے اس معاملہ پر بھی نادرا کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان شیر اکبر خان، رحمت الله بھٹی، ملک کرامت علی کھوکھر، سردار طالب نکئی، افتخار الحسن، ندیم عباس، سیّد آغا رفیع الله، نواب محمد یوسف تالپور، عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں