ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی، اگلے مرحلے میں اپنے جوانون کو روزگار دینا ہے، وزیراعظم
چین کے ساتھ کبھی اتنے بہتر تعلقات نہیں تھے جتنے اب ہیں، مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،عمران خان کا پاکستان میں ٹائروں کی تیاری کے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
بدھ 13 نومبر 2019 21:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
خوشی ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت بری حالت میںملی۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو چکی ہے ۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور عالمی بینک نے ہمارے معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہمیں اپنے نوجوانون کو روزگار دینا ہے۔ اس کے لئے ہم بیرونی سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لئے برآمدات بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس معاہدے سے ٹائر جو پہلے سمگل ہو کر آتے تھے اب یہاں بنیں گے۔ ہمیں ٹائر درآمد نہیں کرنے پڑیں گے بلکہ یہاں سے ٹائر برآمد کئے جائیں گے۔ اس سے ہمارا قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ اس سے روپے کی قدر گرتی ہے اور مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اب درست سمت میں گامزن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعظم آفس سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت تجارت نے بہت کوششیں کی ہیں۔ ہم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کررہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ کبھی اتنے بہتر تعلقات بہتر نہیں تھے جتنے اب ہیں ۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔سرمایہ کار کو سہولتیں نہ ملیں تو وہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کریں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت