ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارے کے ساتھ حکومت سنبھالی . عمران خان

اب روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے اور سرمایہ کاری بڑھی ہے. وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 نومبر 2019 18:21

ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارے کے ساتھ حکومت سنبھالی . عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 نومبر ۔2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں جب وزیراعظم بنا تو ملک کو ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، مگر اب روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے اور سرمایہ کاری بڑھی ہے. اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی طویل مدتی پالیسی نہیں دیکھی، جس کی وجہ سے ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں بھارت گروتھ ریٹ میں ہم سے آگے نکل گیا ہے جبکہ بنگلا دیش بھی آج پاکستان سے آگے نکل گیا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین طویل مدتی پالیسی کے تحت ترقی کررہا ہے اور پاکستان میں بھی اب تجارت دیگر شعبوں میں طویل مدتی پالیسیاں اپنائی جا رہی ہیں‘وزیراعظم نے کہا کہ سب سے اہم چیز کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ہے، 4 سال میں پہلی بارکرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے. عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غربت بڑھتی ہے اگر کرنسی گرنی شروع ہو اور زرمبادلہ نہ ہو تو ملک کے لیے بڑا مشکل ہوتا ہے‘وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوسرےملکوں سے قرضے لینا ملک کی ساکھ کے لیے ٹھیک نہیں جبکہ اسمگلنگ سے مقامی صنعت کو نقصان ہوتا ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی قرضے ملکی وقار کے لیے ٹھیک نہیں لہذا ہمیں خود آگے بڑھنا ہوگا‘چین طویل مدتی پالیسی کے تحت ترقی کررہا ہے لیکن پاکستان میں کوئی طویل مدتی پالیسی نہیں دیکھی. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اب تجارت سمیت دیگرشعبوں میں طویل مدتی پالیسیاں اپنائی جا رہی ہیں، اب روپے کی قدرمستحکم ہوگئی ہے اور سرمایہ کاری بڑھی ہے‘وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اوردیگردوست ملکوں نے ہماری مدد کی جس پر مشکور ہیں لیکن دوسرے ملکوں سے قرضے لینا ملک کی ساکھ کے لیے ٹھیک نہیں، ہمیں ٹیکس اکھٹا کرنا اورغریبوں پرخرچ کرنا ہوگا، ہماری ٹیکس وصولی اوپرجارہی ہے، شبرزیدی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جب کہ کرپشن نے ملک کو نقصان پہنچایا، کرپشن نہ ہوتی تو نکلنے والی معدنیات سے ملک کو بہت فائدہ ہوتا.

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے اس ملک کوہرقسم کی صلاحیت عطا کی ہے، ریکوڈک کی بات چلی توعلم ہوا کہ پاکستان میں تو سونے اور تانبے کے بڑے ذخائرہیں، ریکوڈک کیس میں ہم پر170 ارب روپے کا جرمانہ ہوا، جرمانہ ختم کرنے پر صدراردوان کا شکر گزارہوں، ہم پرسے بوجھ کم ہوا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں