وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان کی ملاقات

ملاقات میں سفارتی سطح پر سیاحت وثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال سینئر وزیر نے وزیر خارجہ کو صوبے میں سیاحت اور ثقافت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

بدھ 20 نومبر 2019 19:35

اسلام آباد،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سینئر وزیر خیبر خیبر پختون خوا برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور پاکستانی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت وثقافت کو کے فروغ، سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا موثر سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کی ثقافت دنیا بھر میں اجاگر کیا جائیگا،سیاحت اور ثقافت دونوں ایسے شعبے ہیں جسکے ذریعے مختلف ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ ملک کا بہتر امیج ابھر کر سامنے آسکتا ہے،پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر سینئر وزیر خیبر پختون خوا عاطف خان نے وزیر خارجہ کو صوبے میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد صوبے میں پڑوسی ممالک کی ثقافت پر مشتمل ثقافتی میلے کا اہتمام کیا جائیگا اسکے علاوہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے مربوط سیاحتی زونز بنائے جارہے ہیں جہاں سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام سہولیات میسر ہوںگی،صوبے میں مذہبی سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں بدھ مت کے 2 ہزار مقدس مقامات کے علاوہ صوبے میں 6000 ارکیالوجیکل سائٹس موجود ہیں، مختلف ممالک سے بدھ مت کے مذہبی پیشوا خیبر پختون خوا کا رخ کررہے ہیں اور اپنے مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی خیبر پختون خواہمیں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وفاقی سطح پر ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں