مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی کے مسعود ملک کے انتقام پر اظہار تعزیت

منگل 10 دسمبر 2019 19:28

مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی کے مسعود ملک کے انتقام پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی کے مسعود ملک کے انتقام پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسعود ملک کی شعبہ صحافت میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے جمہوریت کے لئے اپنی صلاحیتوں اور قلم کا بہادری سے استعمال کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حق گوئی کی پاداش میں وہ نوکری سے بھی محروم ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں