سلیم مانڈوی والا کی آصف علی زرداری کی ضمانت منظوری پر بلاول بھٹو ،آصفہ بی بی وبختاور بی بی اور تمام جیالوں کو مبارکباد

بدھ 11 دسمبر 2019 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے آصف علی زرداری کی ضمانت منظوری پر بلاول بھٹو ،آصفہ بی بی وبختاور بی بی اور تمام جیالوں کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی صحت کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ہائی کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق کی بنیاد پر ایک درست فیصلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں،امید ہے سابق آصف علی زرداری کا علاج اب بہتر طریقہ سے ہو سکے گا۔انہوںنے کہاکہ جیل میں بیمار تمام قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں