مڈٹرم انتخابات کی باتیں سیاسی بونے کر رہے ہیں، فردوس عاشق

حکومت مدت پوری کرے گی، یہ گڈگورننس اور کارکردگی کا سال ہے، بیوروکریٹ ہو یا دفتر میں بیٹھا ہیڈ ہو، سب کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جنوری 2020 18:53

مڈٹرم انتخابات کی باتیں سیاسی بونے کر رہے ہیں، فردوس عاشق
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کی باتیں سیاسی بونے کر رہے ہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، یہ گڈگورننس اور کارکردگی کا سال ہے، بیوروکریٹ ہو یا دفتر میں بیٹھا ہیڈ ہو، سب کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے وزیر اعظم نے مشکل فیصلے کیے۔

پاکستان معاشی میدان میں وینٹی لیٹر سے نکل کروارڈ میں منتقل ہوچکا ہے۔ عام افراد کی معاشی حالت بدلنے کے لیے سرمایہ خرچ کررہے ہیں۔ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے وزیراعظم نے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوٹیلٹی اسٹورز میں 6 ارب کے ریلیف پیکج کا اعلان کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور کو چھ ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا۔

ریلیف پیکج میں آٹا ، گھی ،دالیں اور دیگراشیاء پرسبسڈی دی گئی۔ مڈل مین اسٹاک کو روک کر عوام کو تکلیف پہنچا رہا ہے۔ آٹا، گندم کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے کچھ ترجیحات طے کی ہیں۔ ذخیرہ اندازی اور من مانی کرنے پر فلورز ملوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ معیشت اورسیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

کچھ سیاسی بونے اپنا قد اونچا کرنے کیلئے مڈٹرم انتخابات کی باتیں کررہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی جماعتوں میں مڈٹرم قیادت کی قرعہ اندازی کرنیوالے ہیں۔ سیاسی بونے حکومت جانے کی باتیں کررہے ہیں۔ حکومت مدت پوری کرے گی، تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ اتحادیوں کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کو گڈ گورنس اور کارکردگی کا سال قرار دیا گیا ہے۔ بیوروکریٹ ہو یا دفتر میں بیٹھا ہیڈ ہو سب کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں