بہت جلد پاکستانی شہریوں کو ایران سے واپس لایا جائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

میڈیکل چیک اپ کے بعد گروہ کی شکل میں پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، معاون خصوصی برائے صحت

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 28 فروری 2020 14:17

بہت جلد پاکستانی شہریوں کو ایران سے واپس لایا جائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28فروری2020ء) ایران میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستانیوں کی خواہش تھی کہ وہ اپنے وطن واپس آجائیں۔لیکن اب پاکستان میں بھی ایک مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو کچھ دن قبل ایران سے واپس آیا تھا۔ایسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایرا ن سے آنے والے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد تفتان بارڈر پر موجود پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

لیکن اب ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے تفتان بارڈر کا دورہ کیا ہے جس کے بعد معاملات کو بہتر طریقے سے کئے جانے کا امکا ن ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود تفتان بارڈر کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اس مقام سے پاکستانیوں کے داخلے کے سلسلے کو مکمل طور پر مضبوط کیا جائے گا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد پاکستانیوں کو مختلف گروہ کی شکلوں میں پاکستان آنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عوام کو پیغا م جار ی کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع جائے گا۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس نے چین کے بعد دوسرے ممالک کا بھی رخ کر لیا ہے جس کے بعد ایران میں ڈیرے ڈالنے کے بعد کرونا وائرس پاکستان میں بھی منتقل ہو گیا ہے۔ اب تک دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مریضوں میں سے ایک شخص کچھ دن قبل ہی ایران سے واپس آیا تھا، انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران سے آنے والے پاکستانیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی لیکن اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود تفتان بارڈر کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اس مقام سے پاکستانیوں کے داخلے کے سلسلے کو مکمل طور پر مضبوط کیا جائے گا اور میڈیکل چیک ایپ کے بعد پاکستانیوں کو مختلف گروہ کی شکلوں میں پاکستان آنے دیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں