الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس اور فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

پیر 1 جون 2020 20:34

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس اور فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس اور وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کل(منگل) کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔کمیشن میں اکبر ایس بابر کی تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی مسلم لیگ (ن) کے خلاف درخواست کی سماعت ہوگی جبکہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کے لئے دائر تین الگ الگ درخواستوں کی بھی سماعت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں