حکومت کا یورپ کیلئے پی آئی اے فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے بڑا اقدام

پی آئی اے اور یورپی یونین ایئر سیفٹی کے درمیان ورکنگ پلان بنانے پراتفاق ہوگیا، ورکنگ پلان میں6 ماہ میں پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف، مشتبہ لائسنس پر ہونے والی بھرتیوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 جولائی 2020 19:56

حکومت کا یورپ کیلئے پی آئی اے فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے بڑا اقدام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جولائی 2020ء) حکومت نے یورپ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے، پی آئی اے اور یورپی یونین ایئر سیفٹی کے درمیان ورکنگ پلان بنانے پر اتفاق ہوگیا، ورکنگ پلان میں6 ماہ میں ایاسا کو پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے لیے جرمنی میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔ جس میں پابندی کے خاتمے کیلئے پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو ورکنگ پلان دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی کی جانب سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کو ورکنگ پلان بنا کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے لیے وزارتِ خارجہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے سی ای او پی آئی اے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ورکنگ پلان ایاسا سے ہونے والے مذاکرات کے نکات پر مبنی ہوگا۔ ورکنگ پلان میں6 ماہ میں ایاسا کو پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔

 نکات میں پائلٹس اور ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیوں میں خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کو دور کیا جائے گا اور ان کی تفصیلات سمیت مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی دی جائیں گی۔ اسی طرح مراسلے میں عالمی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین پر عمل درآمد کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں کی بحالی کے نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں بریفنگ کے لیے پروفیشنل ٹیکنیکل وفد روانہ کیا جائے۔ کرونا تناظر میں وفد کی روانگی میں مشکلات پر ویڈیو بریفنگ کا ممکنہ انتظام کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں