سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں ، عاصم سلیم باجوہ

شاہراہوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئیگی، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے متعلق ایس ڈی پی سیمینار میں اظہار خیال

جمعہ 7 اگست 2020 23:22

سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں ، عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں ،شاہراہوں کی تعمیر سے دور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئیگی ۔

(جاری ہے)

سی پیک کے دوسرے مرحلے سے متعلق ایس ڈی پی سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہیں گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد اس کو دیگر علاقوں سے منسلک کردیا منصوبوں کی وسعت کیلئے دور دراز علاقوں تک شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے مدور دراز علاقوں میں بھی خوشحالی آئے گی سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ یہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے اور ان کے ترقی و خوشحالی پر دور رس اثرات مرتب ہونگے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں