پاکستان نئے پائلٹس کے لائسنس کا اجرا روک دے۔ انٹرنیشنل سول ایو یشن آرگنائزیشن کا انتباہ

نئے لائسنس کے اجراء سے پہلے سسٹم کو بہتر اور مستحکم بنائے،خدشات کی نشاندہی کر رہے ہیں،اگر پاکستان ناکام رہا تو دوسرے ملکوں کو خبردار کریں گے۔آئی سی اے او

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 ستمبر 2020 13:15

پاکستان نئے پائلٹس کے لائسنس کا اجرا روک دے۔ انٹرنیشنل سول ایو یشن آرگنائزیشن کا انتباہ
اسلام آبا د (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2020ءانٹرنیشنل سول ایو یشن آرگنائزیشن نے پاکستان میں جعلی لائسنسز کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔آئی سے اےاو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پائلٹس کے جاری کردہ لائسنسز پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایو یشن آرگنائزیشن نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان نئے پائلٹس کے لائسنس کا اجرا روک دے۔

نئے لائسنس کے اجراء سے پہلے سسٹم کو بہتر اور مستحکم بنائے۔آئی سی اے او نے مطالبہ کیا کہ پاکستان خرابیوں کی روک تھام یقینی بنائے۔خدشات کی نشاندہی کر رہے ہیں،اگر پاکستان ناکام رہا تو دوسرے ملکوں کو خبردار کریں گے۔آئی سی اے او نے پاکستان کا اس سال نومبر میں ہونے والا آڈٹ آئندہ سال جون تک ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ آئی سی اے او نے نئے لاسنس جاری کرنے سے نہیں روکا، ہمارے پاس نئے پائلٹس کے لائسنسز کی درخواست اگر آتی ہے تو ہم اس پر عمل کر سکتے ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن پر نئے لائسنس جاری کرنے سے متعلق پابندی عائد نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہوزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہپی آئی اے کے 400 پائلٹس میں سے 150 کپتانوں کے پاس جعلی لائسنس ہیں۔جعلی لائسنس والے پائلٹس سیفٹی کے لیے خطرہ قرار دے گئے تھے ۔یہ پائلٹس پی آئی اے کے علاوہ بھی دیگر ایئرلائنز میں جہاز اڑا رہے تھے۔ایئر مارشل ارشد ملک نے لیگل اور فلیٹ آپریشنز کی ٹیموں کو طلب کیا تھا۔بغیر کام کے تنخواہیں لینے والے پی آئی اے کے پائلٹس کے گرد گھیرا تنگ کیاگیا۔

یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ڈیڑھ سال میں کوئی بھی فلائٹ آپریٹ نہ کرنے والے پائلٹ تنخواہیں لیتے رہے ہیں۔ایک خاتون پائلٹ کا بھی بیرون ملک ملازمت کے ساتھ پی آئی اے سے تنخواہ لینے کا انکشاف ہوا تھا۔ خاتون پائلٹ سے تنخواہیں،تربیتی اخراجات واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔خاتون پائلٹ نے قومی ایئرلائن کے خرچ پراے320 جہاز کی تربیت حاصل کی۔وفاقی وزیر کے انکشاف کے بعد کئی ممالک نے پاکستانی پائلٹس پر پابندی بھی لگائی جسے بعد میں بحال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں