شہباز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں، شہباز گل

گلگت الیکشنز میں بھی (ن) لیگ کو منہ کی کھانی پڑے گی، معاون خصوصی وزیراعظم

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:07

شہباز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں، شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ًمسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگی درباری میڈیا پر آکر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس نہیں آپ کا مردہ بیانیا بیٹھا تھا جب کہ گلگت الیکشنز میں بھی آپکو منہ کی کھانی پڑے گی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گلگت الیکشنز کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، جعلی شیر احتساب کا سامنا کرنے کے بجائے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ قانون کو اپنی جیب میں سمجھنے والے اصل احتساب سے خائف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں