عمر تو آپ کی کافی ہو گئی اب بڑے بھی ہو جائیں،جس دور کو سنہری بتاتے ہیں اس میں خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد بھی کیا

عوام کی یہی رائے تھی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر رد عمل

پیر 28 ستمبر 2020 17:14

عمر تو آپ کی کافی ہو گئی اب بڑے بھی ہو جائیں،جس دور کو سنہری بتاتے ہیں اس میں خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد بھی کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمر تو آپ کی کافی ہو گئی اب بڑے بھی ہو جائیں،جس دور کو بڑا سنہری بتاتے ہیں اس میں خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد بھی کیا عوام کی یہی رائے تھی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھون نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اب تو الحمدللہ آپ کے دیے ہوئے خسارے 2.5 ارب تک لے آئے ہیں،دونوں صورتوں کا ارسطوانہ موازنہ کریں اور اپنے گلوں بٹوں سے بینر مت لگوائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں