ن لیگ نے ہمیشہ قانون کا مذاق اڑایا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

ماضی میں پاکستانی قانون کا مذاق بنانے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، معاون خصوصی

منگل اکتوبر 23:48

ن لیگ نے ہمیشہ قانون کا مذاق اڑایا ہے، ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ( ن )لیگ نے ہمیشہ قانون کا مذاق اڑایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں پاکستانی قانون کا مذاق بنانے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ یہ چارٹر آف کرپشن کرکے ملک لوٹتے رہے، ملک کے اندر اور باہر جائیدادیں بنائی گئیں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کے دفاع کے لیے کچھ لوگوں کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments