سابق وزیرداخلہ اور معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا دل کے کامیاب اپریشن کے بعداسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:25

بدین/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سابق وزیرداخلہ اور معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا دل کے کامیاب اپریشن کے بعداسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔سابق وزیرداخلہ سندھ اور نامور سیاسی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا جو گزشتہ کئی روز سے عاضہ قلب میں مبتلااور زیرعلاج تھے مختلف ٹیسٹوں اور طبی معاوئنہ کے بعد گزشتہ ہفتہ اسلام آباد کے اسپتال میں دل کا بائی پاس اپریشن کیا گیا۔

کامیاب اپریشن کے بعد ڈاکٹر زوالفقار مرزا اسلام اباد رہائش گاہ پر منتقل ہو گے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے انہیں آرام اور دوبارہ چیک اپ کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ان کی اہلیہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،بیٹوں رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا،سابق رکن ضلع کونسل حسام مرزا،بیٹی شیزرے مراز نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی تیمارداری کرنے فون کال میسیجز اور سوشل میڈیا پر ان کی صحتیابی اور دراز عمر کے لئے دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے اور پیغامات دینے والے سیاسی سماجی مذہبی رہنمائوں کارکنوں ہمدردوں عزیزوں ووٹرز حلقہ کے عوام سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی مکمل صحتیابی اور عمر درازی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں