نوازشریف کی تقاریر کے بعد پیپلزپارٹی ن لیگ سے دوری اختیار کرنے لگی

پیپلزپارٹی کو ڈر ہے کہ شریف فیملی کی وجہ سے جو دیوار گرے گی کہیں اس کی زد میں وہ بھی نہ آجائے ، اسی بنا پر وہ خود کو فاصلے پر رکھ رہے ہیں ، تجزیہ کار صابر شاکر

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 اکتوبر 2020 12:49

نوازشریف کی  تقاریر  کے بعد  پیپلزپارٹی ن لیگ سے دوری اختیار کرنے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اداروں کے خلاف کی جانے والی تقاریر کے بعد سے پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن سے دوری رکھنا چاہتی ہے ، کیوں کہ پیپلزپارٹی کو ڈر ہے کہ شریف فیملی کی وجہ سے جو دیوار گرے گی کہیں اس کی زد میں وہ بھی نہ آجائے ، اسی بنا پر وہ خود کو فاصلے پر رکھ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار صابر شاکر نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اپنے اندر بھی دھڑے بندی موجود ہے ، جس کی ایک مثال کے طور پر کوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ کوئٹہ جانے والی لیڈرشپ کو دیکھ لیں ، جس سے اس بات کا اندازہ ہوجائے گا کہ مسلم لیگ ن کے کون سے لوگ نوازشریف کے بیانیے کے حامی نہیں ہیں ، بلکہ مسلم لیگ ن کے اندر موجود کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ کوئٹہ کا جلسہ منسوخ کردیا جائے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 16اکتوبر والی جگہ پر کھڑی ہے، اسی لیے مریم نواز کی میڈیا سے ایک گفتگو میں سندھ حکومت کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا، اور اشاروں میں ساری باتیں کرگئیں،لیکن پیپلزپارٹی کا تجربہ ان سے بھی زیادہ ہے، لہٰذا بلاول بھٹو زرداری نے ا س سے پہلے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا۔

تجزیہ کار صابر شاکر کے مطابق  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے کوئٹہ میں اپنے قیام والے ہوٹل اور وہاں موجود کمرے سمیت تمام معلومات ایک ویڈیو میں عام کردیں، جن کا بظاہر مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ ہم کراچی جیسا واقعہ یہاں نہیں ہونے دیں گے، لیکن اسی چکر میں ساری سیکیورٹی صورتحال کو عام کردیا گیا جو کہ بہت خطرناک چیز تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں